ویمن پیکج کے تحت صوبہ بھر میں مزید ڈے کیئر سینٹر بنائے جائیں گے ، حمیدہ وحیدالدین

ویمن پیکج کے تحت صوبہ بھر میں مزید ڈے کیئر سینٹر بنائے جائیں گے ، حمیدہ ...

 لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ وویمن پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لیے مزید ڈے کیئر سنٹرز بنائیں جائیں گے۔ وہ سیکرٹری آفس میں پنجاب ڈے کیئر فنڈ سوسائٹی کے بورڈ آفگورنر کے اجلاس سے خطاب کررہی ہے تھیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری بشریٰ امان کے علاوہ بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ڈے کیئر سنٹر کی کارکردگی ، سٹافکی ٹریننگ ، بجٹ گرانٹ اور دیگر امور کا جائز ہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈے کیئر سنٹرز میں معیاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ حمیدہ وحید الدین نے ہدایت کی کہ ڈے کیئر سنٹر کا دورہ کر کے ان کی کارکردگی کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1