یوتھ بزنس فورم اردو بازار کا تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں نکلنے کا اعلان

یوتھ بزنس فورم اردو بازار کا تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں نکلنے ...

لاہور(کامرس رپورٹر) یوتھ برنس فورم اردو بازار نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں آنے کا اعلان کر دیا گزشتہ روز چیئرمین شیخ قاسم عباس کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خالد محمود، ملک عاطف، عبید انور، محمد حسان، غلام حسین شہزاد، شعیب، اصغر احمد، گوہر احمد ، چودھری سعید الحسیب اورملک محمد شاکرنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ قاسم عباس نے کہا کہ آج تک تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بہت سی تنظیمیں بنائی گئیں مگر عہدیداروں نے صرف وعدے کئے مگر تاجروں کے مسائل جوں کے توں ہیں ، جس پر یوتھ بزنس فورم اردو بازار نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا اس کیلئے سب سے پہلے حکومت کی طرف سے جبری طور پر نافذ کئے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف لائحہ عمل طے کیا جائیگا جس کے خاتمہ کیلئے یوتھ بزنس فورم شہر بھر کی مارکیٹوں میں نوجوان تاجروں سے رابطے کر کے ان کو اس تحریک میں شامل کریگی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...