ہسپتالوں میں علاج کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں،یاسر گیلانی

ہسپتالوں میں علاج کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں،سرکاری تعلیمی اداروں میں نہ استاد ہیں او ر نہ فرنیچر ہے ،عوام کے لئے مشکلات ہی مشکلات ہیں، اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے برعکس مسلم لیگ( ن) نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ اپنے لوگوں کو نوازا ہے۔ اقربہ پروری اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والی مسلم لیگ (ن )تیزی سے ختم ہورہی ہے، وزیر اعظم کا استعفیٰ دینا ناگزیر ہو گیا ہے، انہوں نے کہاکہ پل اور سڑکیں تعمیر کرکے گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1