اے ٹی آئی ’’ فروغ مصطفی تحریک ‘‘جاری رکھے گی،’’فروغ عشق مصطفی طلباء کنونشن‘‘میں اعلامیہ

اے ٹی آئی ’’ فروغ مصطفی تحریک ‘‘جاری رکھے گی،’’فروغ عشق مصطفی طلباء ...

لاہور( نامہ نگار) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈویژن کے زیراہتمام ہمدرد سنٹر لاہور میں عظیم الشان’’فروغ عشق مصطفی طلباء کنونشن‘‘کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہاکہ اے ٹی آئی ’’ فروغ مصطفی تحریک ‘‘جاری رکھے گی ۔ پانامالیکس کی شفاف تحقیقات کرکے بلا امتیاز احتساب یقینی بنایا جائے۔یواین او انسدادتوہین رسالت کے لیے موثر قانون سازی کرے اور تمام انبیاء کی توہین کو سخت ترین جرم قراردیا جائے ۔ فروغ عشق مصطفی طلباء کنونشن کی صدارت انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے کی جبکہ سابق مرکزی صدرسید جواد الحسن کاظمی اورسنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی مہمان خصوصی تھے۔ مقررین میں جسٹس(ر)نذیراحمد غازی،ناظم پنجاب سید بو علی شاہ، مرکزی سیکریڑی اطلاعات سید وقار علی شاہ،منہاج یونیورسٹی کے ڈین شعبہ اعلوم اسلامیہ ڈاکٹر علی اکبر الاظہری ،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے صدر عبداللہ ملک ،ناظم لاہور ڈوثیرن محمد اکرم رضوی ،ناظم کنونشن عامر سماعیل،جامعہ رسولیہ شیرازیہ کے مہتم علامہ رضائے مصطفی نقشبندی ،ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکریڑی محمد علی نقشبندی ،ضیاء الحق نقشبندی ،پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،محمد اسلم سعیدی ،طیب شیخ اور دیگر شامل تھے۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے کہاکہ اسلام دشمن عالمی طاقتیں مسلمانوں کے دلوں سے عشق مصطفی ﷺکے چراغ بھجانا چاہتی ہیں ۔ کنونشن سے رانا اظہر حسین ،رانا وحید ایڈووکیٹ ،سید عزیز بخاری ،محمد طلحہ عمیر بھٹی ،ملک نعمان ،فرید مصطفائی ،ملک خرم شہزاد ،مفتی رضوان قادری ،شہزادہ بٹ ،ملک چاند اعوان ،شاہد اسلام بھٹہ ،منیر چوہدری،ناصر عباس قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1