غربت اور بیروزگار ی سے تنگ عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،اعجاز چودھری

غربت اور بیروزگار ی سے تنگ عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں،اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ملک میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ، عوام کو پل اور سڑکیں نہیں انصاف ، تعلیم ، صحت سمیت دیگر سہولتوں کی ضرورت ہے ، ملک میں خود کشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے (ن) لیگ ملک کی نہیں صرف شریف خاندان کی ترقی چاہتی ہے حکمران بڑے بڑے منصوبوں کی آڑ میں پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں غریب عوام سے زندگی کی جمع پونجی حکمرانوں نے چھین لی ہے اورنج ٹرین کا متاثر کی خود کشی شہباز شریف کیلئے لمحہ فکریہ ہے قدیر کی خود کشی کے زمہ دار شہباز شریف ہیں، لاہور کے عوام سے پنجاب حکومت نے ظلم و زیادتی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور آج بھی متاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور انکی کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی وہ گزشتہ روز پارٹی رہنما شبیر سیال، ثوبیہ کمال خان اور میاں علی رشید کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کے سواء کچھ نہیں کر رہی تحریک انصاف کو منصوبوں پر نہیں حکمرانوں کی ترجیہات پر اعتراض ہے ، 10 کروڑ افراد خطہ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ڈھائی کروڑبچے سکول نہیں جا رہے ، ہسپتالوں میں بیڈوں پر تین تین مریض لیٹے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1