فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آفڈینٹل سائنسز کو آئندہ سال مکمل کرینگے،سلمان رفیق

فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آفڈینٹل سائنسز کو آئندہ سال مکمل کرینگے،سلمان رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کو آئندہ مالی سال میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیں اور اس انسٹی ٹیوٹ کو لاہور کے کسی سرکاری میڈیکل کالج کے ساتھ منسلک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کو مکمل کرنے کے سلسلہ میں وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ظہیر عباس ملک ، ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شبانہ حیدر ، پرنسپل ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری پروفیسر ڈکٹر وحید الحمید ، چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات ،چیف پلاننگ آفیسر ہیلتھ عبدالحق بھٹی، نیسپاک کے نمائندوں اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر نور العین فاطمہ اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ جلاس کو بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کا سول ورکس مکمل کرنے اور اسے فنکشنل کرنے کے لئے 500 ملین روپے کے فنڈز درکار ہیں ۔ سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ نے کہا کہ 2 لاکھ 22 ہزار مربع فٹ پر مشتمل عمارت کو بہترین استعمال میں لانے کے لئے اسے پرپز بلٹ (purpose built) ہونا ضروری ہے ۔