مضبوط جمہوریت کے لیے آزاد میڈیا ناگزیر ہے،عظیم طارق

مضبوط جمہوریت کے لیے آزاد میڈیا ناگزیر ہے،عظیم طارق

لاہور(پ ر) تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق ا ور سیکریٹری جنرل میاں ا مجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ معاشرے اور مضبوط جمہوریت کے لیے آزاد میڈیا ناگزیر ہے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی ،انسانی حقوق اور سول رائٹس کے لیے پاکستانی صحافی برادری کی جدوجہد لازوال اور سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے لیے خطرات کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے خطر ناک ممالک میں ہو تا ہے اور اب تک درجنوں صحافی اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں لیکن آج تک کسی صحافی کے قاتل کو کیفر کردارتک نہیں پہنچایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں 249249احتساب کے لیے آزادمیڈیا کی اہمیت کے موضوع پر ہونے والے مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمختلف یونیورسٹیزکے ماس کمیونیکشن کے طلبا ء نے بھر پور شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...