عوام کو میگا پراجیکٹ نہیں مسلسل بجلی چاہیے،میاں ایوب

عوام کو میگا پراجیکٹ نہیں مسلسل بجلی چاہیے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق مشیر وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے دعویداروں نے تین سال گزرنے کے باوجود تاحال لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا اور اب بھی عوام کو نت نئی تاریخوں میں الجھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے والوں نے توانائی منصوبہ کو ترک کردیا اور اب یہ فنڈز اورنج لائن ٹرین منصوبہ کو منتقل کردیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو میگا پراجیکٹ نہیں بلکہ بجلی چاہیے 12سے 15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے ہر طبقہ فکر پریشان ہے۔