تاجروں کیلئے خدمات پر وقار احمد میاں کیلئے لائف ٹائم ایوارڈ

تاجروں کیلئے خدمات پر وقار احمد میاں کیلئے لائف ٹائم ایوارڈ

لاہور ( کامرس رپورٹر)انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ کے صدر، پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے صدر اورخدمت میں عظمت ٹرسٹ کے چیئرمین وقار احمد میاں (ستارہ امتیاز)کو تاجروں کیلئے بہترین خدمات اور شعبہ صحت میں نادار مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی پر لائف ٹائم ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر ایرانی کلچرل قونصلیٹ آقائے برخرداری، چیئرمین یو بی جی پنجاب ایس ایم نصیر اورسابق ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی حاجی طارق شفیع بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار احمد میاں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غریب اور نادار مریضوں کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں اور مفت ادویات کی فراہمی کیلئے عوام میں بھی آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...