حضور پاکﷺتمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے،مولانا عزیز الرحمن

حضور پاکﷺتمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے،مولانا عزیز الرحمن

لاہور(خبر نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغین مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری جمیل الرحمن اخترمولانا قاری علیم الدین شاکر، مولاناعمرحیات سیال،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہاکہ حضور اقدس وﷺ کو اللہ پاک نے تمام جہان والوں کے لیے رحمت بناکر مبعوث کیا ہے اور آپﷺ کی نبوت و رسالت تمام مخلوق کے لیے ہے،آپ جن،انس ،حیوانات ،جمادات اور نباتات غرض کائنات کے ذرے ذرے کے لیے نبی اور رسول بن کرآئے ہیں اب قیامت تک آپﷺ کی نبوت ورسالت اور ختم نبوت کادور ہے حضور اقدس ﷺ کی نبوت والی رحمت کے ہوتے ہوئے ہمیں اور کسی نبوت کی ضرورت نہیں اب ابدلآباد تک آپﷺ کی ختم نبوت کا دور چلے گا آپﷺ کے بعد کسی قسم کا کوئی نبی اور رسول نہیں ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1