حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،ذکر اللہ مجاہد

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر )امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ پر ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سٹریٹ کرائم میں کمی کی بجائے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، آئے روز عوام چوروں ، ڈکیتوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں لٹتے ہیں اور ظلم و تشد د کا شکار ہو رہے ہیں لیکن انتظامیہ نہ ان جرائم پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاتی ہے اور نہ ہی مجرموں کو کیف کردار تک پہنچایا جاتا ہے جس سے مجرموں کے حوصلے مزید بلند ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوم مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی بلکہ میٹرو اور اورنج لائن ٹرین جیسے پروجیکٹس میں دلچسپی رکھتی ہے جن سے مالی مفادات کے وابستہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور پینے کے صاف پانی کی وجہ سے پریشان ہیں لیکن بددیانت حکمران اندرون وبیرون ملک میں اپنے اثاثے بڑھانے میں مصروف ہیں ۔ جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان مہم کے ذریعے عوام کو متحد کرنے اور بیدار کرنے کے لیے کوشاں ہے اور وہ دن دور نہیں جب عوام جماعت اسلامی کی قیادت میں کرپشن اور کرپٹ مافیا کے لیے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور پھر ہم ان عوامی مجرموں کوبھاگنے نہیں دیں گے اور ہر شخص اور ادارے کو عوام میں عدالت میں جواب دے ہونا ۔