چھوٹی مرغی فروخت کرنے والوں کے خلافسخت کارروائی کی جائے،واحد کاشمیری

چھوٹی مرغی فروخت کرنے والوں کے خلافسخت کارروائی کی جائے،واحد کاشمیری

لاہور(پ ر) چھوٹی مرغی بیچنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے کیونکہ چھوٹی مرغی مضر صحت ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں چھوٹی مارکیٹ سر عام فروخت ہورہی لیکن متعلقہ محکمہ خاموش ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ٹولنٹن مارکیٹ میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران کم وزن والی مرغی پکڑی گئی انہوں نے کہا کہ میں نے وہاں پر ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے چھوٹی مرغی کا ناجائز کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی لہٰذا ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹولنٹن مارکیٹ اور دوکانداروں کے ساتھ معالات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اگر پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو کارروائی کی جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1