مولانا محمد عبیداللہ ؒ کی بے مثال خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب آج ہوگی

مولانا محمد عبیداللہ ؒ کی بے مثال خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب ...

لاہور ( خبر نگار خصوصی ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق مہتمم اور ملک کے نامور عالم دین حضرت مولانا محمد عبیداللہ ؒ کی اسلام اور ملک کے لیے بے مثال طویل خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب آج بعد نماز مغرب جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہوگی تقریب سے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید،مولانا اجود عبید، شیخ الحدیث مولانا انوار الحق ، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ، مولانا اسعد تھانوی،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا محمد اکرم کاشمیری، نامور صحافی مجیب الرحمن شامی، اوریا مقبول جان، مہتاب خان،مفتی محمد طیب، مولانا محمد کفیل خان، مولانا قاری احمد میاں تھانوی اور دیگر علماء خطاب کریں گے جبکہ تلاوت مولانا قاری احمد عبید، قاری عطاء المنان کریں گے۔

اور نعمت رسول مقبولﷺ کی سعادت حافظ جواد اجود اور حافظ سمیع اللہ حاصل کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...