فافن کی رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن پنجاب میں اور سب سے کم کے پی کے میں ہے:عمران خان

فافن کی رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن پنجاب میں اور سب سے کم کے پی کے ...
فافن کی رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن پنجاب میں اور سب سے کم کے پی کے میں ہے:عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہے فافن کی رپورٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن پنجاب اور سب سے کم کرپشن کے پی کے میں ہے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ فافن کی رپورٹ نے کے پی کے میں سب سے کم کرپشن ظاہر کی جبکہ پنجاب میں سب سے زیادہ کرپشن ثابت ہوئی ہے ،پی ٹی آئی پہلی دفعہ منتخب ہوئی ہے اور کرپشن میں واضح کمی کر دی ہے لیکن شریف خاندان 30سال سے حکومت کر رہاہے اس کے باجود سب سے زیادہ کرپشن پنجاب میں ہے ۔

مزید : اسلام آباد