ڈیفنس ، نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ڈیفنس ، نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پور ٹر سے )ڈ یفنس اے کے علاقہ میں نا معلوم افرا د نے گھر کی د ہلیز پر 45سا لہ پراپرٹی ڈ یلر کو فا ئر نگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈ یفنس وائی بلا ک کا ر ہا ئشی 45سا لہ احسن امین مقامی علاقہ میں پراپرٹی کا کا روبا ر کرتا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق احسن گزشتہ روز دو پہر کا کھا نا کھا نے گھر آیا تھا ۔واپسی پر نا معلوم افرا د نے گھر کی د ہلیز پر فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ چیخ وپکا ر کی آواز سن کر اہل علاقہ نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈا کٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پو لیس کاکہنا ہے کہ ڈ کیتی مزا حمت سمیت د یگر پہلوؤ ں پر تفتیش کی جا ر ہی ہے، اصل حقائق پوسٹ ما رٹم ر پو رٹ سامنے آنے کے بعد واضح ہو نگے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...