صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اور شوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اور شوری کی وارداتیں ، مزاحمت ...

 لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کر دیا جبکہ دوران واردات شہری نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق شالیمار لنک روڈ پر واقع مبشر کی دکان پر تین ڈاکو گھس آئے اور دولاکھ 80ہزار کی نقدی لوٹ لی اسی دوران مبشر نے مزاحمت کر کے ایک ڈاکو کواپنے بھائی کی مدد سے قابو کر لیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور مبشر گولی لگنے سے سے زخمی ہو گیا شور کی آواز سنکر لوگ اکٹھے ہو گئے جس پر ڈاکو اپنی مو ٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ تیسرے ڈاکو شانی کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ پکڑے گئے ڈاکو نے اپنے فرار ہونے والے ساتھیوں میں سے ایک کانام بلال عرف بلالی بتایا ۔ یگر وارداتوں میں ڈ یفنس اے کے علاقہ میں منیر احمد کے گھر سے ڈا کو 8لا کھ کے طلا ئی زیوارت سمیت 2لا کھ رو پے نقد ی لو ٹ کر لے گئے ،سندر میں بشیراں بی بی سے 53ہزار،گارڈن ٹاؤن میں عامر سے 40ہزاراور گڑھی شاہو میں غنی سے 45سو کی نقدی لوٹ لی گئی۔نشترکالونی میں اظہر کے گھر سے چور 12لاکھ ،وحدت کالونی میں ثاقب کے دفتر سے 10لاکھ کا سامان چوری کر کے لے گئے۔علاوہ ازیں ڈیفنس اے میں یاسین کی گاڑی ،شاہدرہ میں سیف،مغل پو رہ میں عمران، قلعہ گجر سنگھ میں صابر،نواں کوٹ میں ماہرون، نواب ٹاؤن میں بلال،سٹی رائیونڈ میں مقصود،جوہرٹاؤن میں آصف، ٹاؤن شپ میں دانش،سبزہ زار میں سیمن، ڈیفنس اے میں شاہد،غازی آباد میں سجاد ستوکتلہ میں منیب اور ارسلان کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی