علی رضا پک پاکٹ گینگ کے سرغنہ سمیت2 ملزمان گرفتار

علی رضا پک پاکٹ گینگ کے سرغنہ سمیت2 ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے علی رضا پک پاکٹ گینگ کے2 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے30ہزار نقدی،4موبائل فونز، 2پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی کینٹ عبادت نثارنے ڈی ایس پی ڈیفنس ایریا سرکل شیخ محمد الیاس کی سربراہی میں ایس ایچ اوفیکٹری ایریا انسپکٹر حماد اخترو دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے جیب تراشنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث علی رضاپک پاکٹ گینگ کے2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں علی رضااور ایم عدنان شامل ہیں۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی کینٹ عبادت نثار نے علی رضا پک پاکٹ گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او فیکٹری ایریاانسپکٹر حماد اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی