کا ہنہ، پلازہ کے تہہ خانے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد
لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے)کا ہنہ کے علاقہ میں مقا می پلازہ کے تہہ خانے سے 45 سالہ نا معلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملنے پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، شنا خت نہ ہو نے پر لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے پو سٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وانے کے بعد ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ پو لیس کے مطا بق نا معلوم شخص کو قتل کیا گیا ہے، ورثا کے ملنے کے بعد اصل حقائق سا منے آ ئیں گے، ہم تفتیش کر رہے ہیں ۔