جتنے لوگ پانامہ لیکس میں ہیں سب کی تحقیقات ہونی چاہئیں،جہانگیر ترین

جتنے لوگ پانامہ لیکس میں ہیں سب کی تحقیقات ہونی چاہئیں،جہانگیر ترین

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کوروکاجارہاہے ،جتنے لوگ بھی پانامہ لیکس میں ہیں ان سب کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ پاکستان کے ادارے آزاد نہیں ٗ ہمارے ادارے حکمرانوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ بھی پانامہ لیکس میں ہیں ان سب کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں ،تاہم وزیراعظم کے خلاف تحقیقات سب سے پہلے ہونی چاہئیں، وزیراعظم کے پاس اہم عہدہ ہے ان کی ذمہ داریاں بھی باقیوں سے زیادہ ہیں ،اس لئے تحقیقات کا آغاز بھی انہیں سے ہونا چاہئے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...