وزیر اعظم نواز شریف کامشاہد اللہ کو دوبارہ وزیر بنانے کا فیصلہ

وزیر اعظم نواز شریف کامشاہد اللہ کو دوبارہ وزیر بنانے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر ) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے مشاہد اللہ کو دوبارہ وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاصل بزنجو کو بھی وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مشاہد اللہ اور حاصل بزنجو کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ مشاہد اللہ کو موسمیاتی تبدیلی کی وزارت دی جائے گی جبکہ حاصل بزنجو کو بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ روز کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ نئے وزرا کی تقریب حلف برداری جلد منعقد کی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول