صادق خان نے میدان مار لیا ، برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار لندن کا مسلمان میئر منتخب

صادق خان نے میدان مار لیا ، برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار لندن کا مسلمان میئر ...
 صادق خان نے میدان مار لیا ، برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار لندن کا مسلمان میئر منتخب

لندن(بیورورپورٹ)پاکستانی نژاد صادق خان نے لندن کا میئر منتخب ہو کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی نژادصادق خان نے1013492ووٹ حاصل کئے جو کل ووٹوں کا 43فیصدبنتے ہیں جبکہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ870516ووٹ لے کر کل 37فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔برطانیہ میں ہونے والے کونسلز کے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں،تاریخ میں پہلی مرتبہ لندن کی حکمرانی کا تاج کسی پاکستانی کے سر پر سجاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 124 کونسلز کی 2743 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی جس میں لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی، پی سی، ایل ڈی اور یو کیپ نے حصہ لیا۔ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کو برتری حاصل ہے۔لندن کی میئرشپ کیلئے کل بارہ امیدوارمیدان میں اترے تاہم اصل مقابلہ لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان تھا۔ صادق خان 1970ء میں لندن میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔ صادق خان زمانہ طالبعلمی میں ڈاکٹر بننا چاہتے تھے لیکن ان کے ایک استاد نے ان میں چھپی صلاحیتوں کو دیکھ کر انھیں وکیل بننے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کیلئے بہت کام کیا۔ 2005ء میں اْنہوں نے وکالت کا پیشہ ترک کیا اور ٹْوٹِنگ سے رکنِ پارلیمان بن گئے۔ صادق خان پندرہ سال کی عمر میں لیبر پارٹی میں شامل ہوئے اور 1994ء میں وینڈز ورتھ سے کونسلر منتخب ہوئے۔ یہ عہدہ 2006ء تک اْن کے پاس رہا۔ سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن نے 2008ء میں اْنہیں کمیونٹیز کا وزیر بنا دیا جبکہ بعد ازاں وہ ٹرانسپورٹ کے وزیر کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے۔ وہ برطانوی کابینہ کے اجلاسوں میں شریک ہونے والے پہلے مسلمان وزیر تھے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...