ملکی خزانہ لوٹنے والوں کی اولادوں سے پیسہ وصول کیا جائے ، سراج الحق

ملکی خزانہ لوٹنے والوں کی اولادوں سے پیسہ وصول کیا جائے ، سراج الحق

 اسلام آباد (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کی اولادوں سے پیسہ وصول کرکے خزانے میں ڈالا جائے ، حکمران کھاتے پیتے رہتے ہیں اور پانامہ لیکس منتقل کرتے ہیں ،پانامہ میں پیسہ لگاتے ہیں تعلیم پر نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہا کہ صرف وزیراعظم نواز شریف کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے احتساب دو ہزار سولہ سے شروع کیاجائے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پانامہ لیکس میں نام آئے ہیں انہوں نے ٹیکس چوری کیا ہے ان کا احتساب ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ جو مر گئے ہیں ان کی اولادوں کا احتساب کیاجانا پھر پیپلز پارٹی ، پرویز مشرف اور ضیاء الحق کا بھی احتساب کیا جائے افسوس کے حکومت نے ابھی تک کمیشن نہیں بنایا حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرکے وقت لینا چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ بہت بڑا سکینڈل ہے جس سے ملک کی بدنامی ہوئی دال میں کچھ کالا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن ٹی او آرز مسترد کئے گئے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...