مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے عامر ضیاء شامی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے عامر ضیاء شامی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پی آئی ڈی سی کے سابق چیئرمین ضیاء الرحمن شامی کے فرزند اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی کے بھتیجے عامر ضیاء شامی گزشتہ روز لاہورمیں انتقال کرگئے۔وہ کچھ عرصہ سے علیل اورسروسز ہسپتال لاہورمیں زیر علاج تھے۔مرحوم نے بیوہ ،دوبیٹے اورایک بیٹی سوگوارچھوڑے ہیں۔مرحوم کا جنازہ آج 7مئی بروز ہفتہ شام 5بجے مجیب الرحمن شامی کی رہائش گا ہ واقع 105اے ون گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی پیکو روڈ ٹاؤن شپ سے اٹھایاجائیگا اور نماز جنازہ بعد نماز عصر سوسائٹی کی جامع مسجد القدس میں اداکی جائیگی ۔عامرشامی مرحوم کی وفات پرسیاسی وسماجی حلقوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اورمرحوم کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداتعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اورپسماندگان کویہ صدمہ برداشت کرنیکی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ اول