اپوزیشن کے ٹی او آرز میں استعفیٰ شامل نہیں وزیراعظم کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ،خورشید شاہ

اپوزیشن کے ٹی او آرز میں استعفیٰ شامل نہیں وزیراعظم کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو ٹی او آرز دیئے ہیں اس میں استعفیٰ شامل نہیں ، وزیراعظم صاحب آپ کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے جلسے کے دوران آپ کے یاد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیشہ مثبت اپوزیشن کی ہے وزیراعظم نواز شریف سندھ گئے سکھر میں منصوبے کا اعلان کیا بہت خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف صاحب جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے تو بہت خوشی ہوتی وزیراعظم صاحب آپ نے جلسے کے دوران مجھے یاد کیا آپ کے یاد کرنے کا شکریہ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے جو ٹی او آرز دیئے ہیں ان میں وزیراعظم کا استعفیٰ شامل ہی نہیں ہے وزیراعظم صاحب آپ کو کسی نے غلط گائیڈ کیا

مزید :

صفحہ اول -