آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20پنشن میں 30فیصد اضافے کا فیصلہ

آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20پنشن میں 30فیصد اضافے کا فیصلہ

 اسلام آباد (آن لائن)پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کی فیملی کانام آنے پرحکومت نے آئندہ مالی سال 2016-17ء میں سرکاری ملازمین کے وارے نیارے کرنے کاپروگرام بنالیاہے ۔آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصدجبکہ پنشن میں 30فیصداضافہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس میں وزیراعظم کی فیملی کانام آنے پراعلیٰ حکام کی جانب سے وزارت خزانہ حکام کوہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے تنخواہ اورپنشن میں خاطرخواہ اضافہ کیاجائے ،وزارت خزانہ حکام کی جانب سے تیارکی گئی پرپوزل میں ملازمین کیتنخواہوں میں 20فیصدجبکہ پنشن میں 30فیصداضافے کافیصلہ کیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ حکام کی جانب سے تیارکی گئی پرپوزل پروزیراعظم کو اس ماہ میں بریفنگ دی جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...