گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جی او آرکا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جی او آرکا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور( جنرل رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جی او آر‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے چوہدری رحمت علی میموریل اختر مجید گرلز ڈگری کالج‘ ٹاؤن شپ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جیا موسیٰ‘ شاہدرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد461تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4