لازمی انگریزی شرح خواندگی کے اضافہ میں بڑی رکاوٹ ہے،ڈاکٹر شریف نظامی

لازمی انگریزی شرح خواندگی کے اضافہ میں بڑی رکاوٹ ہے،ڈاکٹر شریف نظامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ۔ر)1995 ؁سے پہلے سرکاری سکولوں میں انگریزی کی تعلیم بطور مضمون چھٹی جماعت سے شروع کی جاتی تھی ۔ اس کے بعد اسے پہلی جماعت سے لازم قرارد ے دیا گیا نتیجتاً ہائی سکول تک جاتے جاتے لاکھوں طلباء و طالبات کو ناکامی کی بنا پر سکول چھوڑنا پڑا ۔ جس کی وجہ سے ہماری شرح خواندگی میں اضافہ مطلوبہ حد سے بہت نیچے رہ گیا ۔

اس کے باوجود حکومت پنجاب نے 2010 ؁میں تمام سرکاری سکولوں میں اوّل جماعت سے انگلش میڈیم نافذ کر دیا۔ اس اقدام نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور پہلے ہی سال پانچویں اور آٹھویں کے امتحان میں شریک پچیس لاکھ امیداروں میں سے عملاًبائیس لاکھ ناکام ہو گئے۔