معاشی ترقی کے لیے بزنس کمیونٹی ریڑھ کی ہڈی ہے،راؤ خورشید علی

معاشی ترقی کے لیے بزنس کمیونٹی ریڑھ کی ہڈی ہے،راؤ خورشید علی

لاہور (پ ر)لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے بزنس کمیونٹی ریڑھ کی ہڈی کی حامل ہے لہذا حکومت بجٹ 2016-17 میں تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے دی گئی بجٹ تجاویز کو بجٹ سازی میں شامل کرے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔راؤ خورشید علی نے کہا کہ حکومت بجٹ سازی میں تاجروں اور صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کئے بغیر خاطرخواہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے اپنے ٹیکس نیٹ کو بڑھائے اور عام کاروباری افراد پر سے ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4