عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں،مرزا رمضان بیگ

عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں،مرزا رمضان بیگ
عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں،مرزا رمضان بیگ

لاہور(نمائندہ خصوصی)رہنما تحریک انصاف مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے دن بدن بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگی ووٹرز بھی عمران خان کے ہاتھوں پر بیعت کررہے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ عمران خان ہی ملک میں تبدیلی اور انقلاب لیکر آئیں گے عوام کو باتوں سے مطمئن کرنے والوں کو عملی طور پر کچھ کرنا پڑے گا۔مرزا رمضان کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل ہیں پینے کا صاف پانی ‘ سیوریج سسٹم کی بحالی سٹریٹ لائیٹس وغیرہ لیکن یہ سہولیات عوام کو کہیں پر بھی نہیں مل رہیں عوا م پوچھنا چاہتے ہیں کہ عوامی سٹریٹ لائٹس کہاں جاتی ہیں اگر ہر آدمی نے اپنے گھر کے باہر خود ہی ٹیو ب لائٹ لگانی ہے تو پھر سرکاری خزانے سے آنے والی سٹریٹ لائیٹ کہاں جاتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...