رپورٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام

رپورٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف وومن پنجاب کی میڈیا ہیڈ زرقا تیمور نے لاہور کے بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا تھا جس میں پی ٹی آئی مرکزی میڈیا کے ہیڈ افتخار درانی نے خصوصی طور پر شرکت کی ، افتخار درانی نے بیٹ رپورٹرز سے ملکی صورتحال اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، افتخار درانی نے کہاکہ بیٹ رپورٹرز کے ساتھ رابطے کو مضبوط کریں گے اور تمام ضروری انفارمیشن بھرپور فراہم کریں گے تاکہ بیٹ رپورٹرز کو درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے اور بیٹ رپورٹرز کو یقین دلایا کہ آئندہ رابطے میں کوئی کمی محسو س نہیں کریں گے۔

، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اصولوں کی سیاست کرتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ ہرفورم پر آواز بلندکی ہے ، پانامہ لیکس کے مسئلے (ن) لیگ بند گلی میں پھنس چکی ہے اور اس سے نکلنا اب ان کے لئے ناممکن ہے ، نوازشریف کا سب سے پہلے احتساب ہونا چاہئے ، ڈاکٹر شاہد صدیق، سلونی بخاری، فاطمہ چدھڑ اور روبینہ جمیل نے کہاکہ (ن) لیگ نے پوری منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین پر حملہ کروایا ہے ، شر پسند عناصر کو گرفتار کرکے حکومت عوام کے سامنے لائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی عوام کے سامنے آسکے ، پی ٹی آئی نے خواتین میں سیاسی شعور اجاگر کیا ہے اور حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کی تعداد میں زیادہ اضافہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4