گندم کا دانہ دانہ خرید کر کسان کو خوشحال بنائیں گے،میاں عرفان دولتانہ

گندم کا دانہ دانہ خرید کر کسان کو خوشحال بنائیں گے،میاں عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہگندم کا دانہ دانہ خرید کر کسان کو خوشحال بنائیں گے ،کسانوں کو ریکارڈ بار دانہ فراہم کیا ہے ۔ خدا کی مہربانی سے اس دفعہ بھی گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی سہولت کے لئے خریداری مراکز پر کاشتکار نمائندگان کی موجودگی کو بھی ضروری بنایا گیا ہے۔ جبکہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے کسانوں کی رجسٹریشن اور سٹیزن فیڈ بیک کے ذریعے شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایاگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی سپورٹ پرائس 1300 روپے فی من مقرر کی گئی ہے ۔ رواں برس 130 ارب روپے سے 40 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی اور اس ضمن میں377 خریداری مراکز پر خریداری کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4