وزیر اعظم اپوزیشن کے ٹی او آرز پر خود کو پیش کریں،نوید گل

وزیر اعظم اپوزیشن کے ٹی او آرز پر خود کو پیش کریں،نوید گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصو صی) وزیر اعظم اپوزیشن کے ٹی او آرز پر خود کو پیش کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید گل نے لاہور میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کی اس تجویز پر کہ احتساب کا عمل وزیر اعظم نواز شریف سے ہونا چاہئے پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق پاکستان پیپلز پارٹی کی اخلاقی فتح ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کواس باربیساکھیاں نہیں ملیں گی۔حکمرانوں کااپنے حق میں کلین چٹ کابندوبست کر نابیکار ہے۔


کیو نکہ آئندہ الیکشن میں وہ زیروپرکلین بولڈہوکررہیں گے ۔ میاں نوازشریف کوپاناماپیپرز کی سچائی تسلیم کرناجبکہ وزارت عظمیٰ چھوڑناپڑے گی ۔جوڈیشل کمیشن کے ٹی آراوزبارے حکمران خاندان کی مرضی نہیں چلے گی ۔

اپوزیشن اپنے متفقہ ٹی آراوزسے دستبردارہونے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔حکمرانوں کے مٹھی بھرحامی انہیں احتساب سے نہیں بچاسکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کا1947ء سے احتساب شروع کرنے کی ضد ''نہ نومن تیل ہوگااورنہ رادھاناچے گی''کے مصداق ہے ۔اگر1947ء سے احتساب کاآغازکیا گیا تواس میں کئی برس بیت جائیں گے جبکہ حکمرانوں کی باری آتے آتے بہت کچھ تبدیل ہوجائے گا ۔