پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کے زیر اہتمام سردار سورن سنگھ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کے زیر اہتمام سردار سورن سنگھ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ کے زیراہتمام چیئرمین سیکرٹریٹ میں خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ، تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر سردار سورن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں، تقریب سے مرکزی رہنماء اعجازاحمدچوہدری ، ایم این اے شفقت محمود ، ایم پی اے شنیلاروتھ ، ولید اقبال اور سلونی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردار سورن سنگھ انتہائی شفیق انسان تھے اور باوقار شخصیت کے مالک تھے ،وہ بہادر اور دلیر انسان تھے، پاکستان اور پی ٹی آئی سے انکو عشق اور جنون کی حدتک پیا ر تھا ، پارٹی رہنماؤں نے سردار سورن سنگھ کی پارٹی خدمات کو بے حد سراہا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

، سردار سورج سنگھ اقلیت برداری کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایسے اقدام اٹھائے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتے ، وہ پارٹی میں ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے ، عمران خان اور تحریک انصاف سے بے حد لگاؤ رکھتے تھے ، اپنی ساری زندگی پاکستان اور پی ٹی آئی کے لئے وقف کردی تھی ، پاکستان کی مٹی سے اتنی محبت تھی کہ جب ان کی بیوی اور بچوں نے ہندوستان جانے کا فیصلہ کیا تو وہ سردار سورن سنگھ تھے جنہوں نے اپنے بیو ی بچوں کے ساتھ ہندوستان کی بجائے پاکستان کو ترجیح دی اور اپنی دھرتی ماں کی خاطر اپنی جان بھی قربان کردی ، سردار سورن سنگھ نے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ،کلاش برادری کے لئے خصوصی پیکیج منظور کروایا ، رہنماؤں نے کہاکہ پی ٹی آئی سردار سورن سنگھ کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی نہیں بھلائے گی بلکہ ہمیشہ ان کی یادیں ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی، وہ پارٹی کے سرگرم کارکن تھے ،وہ پی ٹی آئی کے جلسے ، جلوسوں کی دھڑکن تھے ، خیبر پختونخواکی حکومت اور پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندران کے قاتلوں کو گرفتار کیا ، عمران خان سردار سورن سنگھ کے قتل پر بڑے رنجیدہ تھے ، پی ٹی آئی سردار سورن سنگھ کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو صبردے ، تقریب میں ملک طارق جاوید، مبارک آفتاب گل، ایس ایم صابر، طارق صادق، نوخیز کھوکھر، ملک وقار ، اشتیاق ملک، شیخ امتیاز ، علی امتیاز وڑائچ، نعیم الحق ، عثمان حمزہ ، ہارون ایڈوکیٹ، روبینہ جمیل، فاطمہ چدھڑ سمیت بڑی تعدا د میں اقلیتی کمیونٹی نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...