لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور (پ ر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام تین روزہ سیمینار باموضوع ابلاغیاتی ذرائع اور حق آگاہی ایکٹ 2013ء کے تحت منعقد کیا گیا۔ پنجاب انفارمیشن کمشنر مختار علی نے آرٹیکل 19 کی مکمل وضاحت کی کہ پاکستان کا عام شہری اس قانون کے تحت ہر عوامی، فلاحی ادارے سے اور حکومتی اداروں سے جب بھی اور کسی وقت بھی معلومات حاصل کرسکتا ہے۔صدر پریس کلب محمد شہباز میاں بھی اس سیمینار میں مدعو تھے۔ انہوں نے صحافی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران آنے والی مشکلات کی وضاحت کی۔ سیمینار کے آغاز میں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ابلاغیات فائزہ لطیف نے تعارفی نوٹ دیا۔ اختتام پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انجم ضیاء نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ انچارج اسٹوڈنٹ افیئر شیریں اسد اور شعبہ باٹنی کی ڈاکٹر فرح خان نے بطور خاص شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4