کرپشن کے خاتمے کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا،فرخ جاوید مون

کرپشن کے خاتمے کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا،فرخ جاوید مون
کرپشن کے خاتمے کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا،فرخ جاوید مون

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،پنجاب میں چھٹی اوروفاق میں تیسری باری لینے والے حکمرانوں نے کمیشن لینے کے پچھلی حکومتوں کے بھی تمام ریکارڈ توڑ د یئے ہیں اورہرطرف کمیشن اورکرپشن کا راج ہے ۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد آجکل شریف برادران اوران کے بچوں کوعبدالعلیم خان فوبیا ہوگیا ہے ،خادم اعلٰی اوران کے بچوں کوخواب میں بھی اب جہانگیرترین اورعبدالعلیم خان نظرآتے ہیں کیونکہ ان کی ہرتقریرمیں جہانگیرترین اورعبدالعلیم خان کا ذکرلازمی ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرنگ کراس کا جلسہ دیکھنے کے بعدشریف برادران اوران کے درباری اپنے ہوش کھوبیٹھے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...