بس ڈرائیور کے بیٹے نے لندن کا پہلا مسلمان میئر منتخب ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا

بس ڈرائیور کے بیٹے نے لندن کا پہلا مسلمان میئر منتخب ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا

1947میں ہندوستان سے پاکستان ہجرت کر کے آنیوالے خاندان کے سپوت نے برطانوی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کر دیا

صادق امان اللہ خان 44فیصد ووٹ حاصل کر کے سب سے آگے جبکہ یہودی امیدوار زیک گولڈ اسمتھ نے 35فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں

انتخابات کے دوران زیک گولڈ اسمتھ ان پر شدت پسند مسلمان ہونیکا الزام عائد کرتے تھے صادق خان انہیں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبہہ دیتے رہے

سکاٹش نیشنل پارٹی اسکاٹ لینڈ میں آگے ویلز اور انگلینڈ میں لیبر پارٹی کو اکثریت حاصل ہے

صادق خان دانتوں کے ڈاکٹر بننا چاہتے تھے مگر ان کے اساتذہ نے انہیں قانون میں ڈگری حاصل کرنے کی ترغیب دی

صادق امان اللہ خان برطانیہ کی یورپی یونین سے نکل جانے کے سخت خلاف جبکہ زیک گولڈ اسمتھ یورپی یونین سے نکل جانے کے شدید حامی ہیں

2009میں جب وہ وزیر مواصلات تھے تو وہ سعودی عرب میں سرکاری طور پر مناسک حج ادا کرنے والے مغربی دنیا کے پہلے وزیر بن گئے تھے

مزید : ایڈیشن 1