وفاقی ٹیکس محتسب میں ایف بی آر کیخلاف 400 سے زائد شکایات

وفاقی ٹیکس محتسب میں ایف بی آر کیخلاف 400 سے زائد شکایات

لاہور (سپیشل رپو ٹرر) وفاقی ٹیکس محتسب میں رواں سال کے پہلے چار ماہ میں ایف بی آر کے خلاف 400 سے زیادہ شکایات جمع کرائی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ شکایات انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے جمع کرائی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکس ہیڈز نے ایف بی آر کے حوالے سے ناجائز ٹیکس لگانے پر وفاقی ٹیکس محتسب سے رجوع کیا ہے۔ 400 شکایات مین سے 210 شکایات انکم ٹیکس کے حوالے سے جمع کرائی گئی ہیں اور اس حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب نے درخواستوں کو نمٹانے کیلئے قانونی کارروائی و انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مئی اور جون کے مہینوں میں ٹیکس شکایات سب سے زیادہ جمع کرائی جاتی ہیں۔ گزشتہ سال 2015 ء میں کل 1892 شکایات میں سے 1610 شکایتوں کو نمٹا دیا گیا تھا اور باقی 282 شکایتوں کو سال 2016 ء کی انکوائری میں شامل کردیا گیا تھا۔ 282 درخواستوں کو بھی نمٹانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال میں ٹیکس جمع کرانے کے اہداف حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اسی طرح ایف بی آر کے خلاف شکایتوں کے بھی انبار لگ گئے ہیں۔ شکایت جمع کرانے والے افراد نے درخواستوں میں موقف ظاہر کیا ہے کہ ایف بی آر اور حکومت کی طرف غلط ٹیکس لگایا گیا ہے اور اس حوالے سے ٹیکس ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...