حکمران اثاثے نہ چھپاتے تویہ نوبت نہ آتی حقائق جھٹلائے نہیں جا سکتے، امیر العظیم

حکمران اثاثے نہ چھپاتے تویہ نوبت نہ آتی حقائق جھٹلائے نہیں جا سکتے، امیر ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان امیر العظیم نے کہاہے کہ عابد شیر علی جوشیلے بیانات سے حقائق کو جھٹلا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنے اور خاندان کے اثاثوں کو نہ چھپاتے تو آج یہ نوبت نہ آتی ۔عابد شیر علی دوسروں پر برسنے کی بجائے اپنے ماموں کو سمجھائیں ۔امیر العظیم نے کہاکہ وزیر اعظم سمیت قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا مطالبہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں پوری قوم کا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ٹی او آرزکو تمام جماعتیں مسترد کرچکی ہیں ۔امیر العظیم نے کہاکہ ایم ڈی خیبربینک نے جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر خزانہ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا،یہ محض بنک کو اسلامی بنانے کا تنازع ہے ۔

مزید : صفحہ آخر