نیب کے اعتراز پر ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی انکریمنٹ واپس لی،صدیق الفاروق

نیب کے اعتراز پر ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی انکریمنٹ واپس لی،صدیق الفاروق

لاہور ( پ ر ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے نیب کے اعتراض پر ایجوکیشن ونگ( P M E I F ) کے اساتذہ سے ایم فل اور پی ایچ ڈی انیکریمنٹ واپس لے لیا۔ اس کی جگہ انہیں وفاقی قانون کے مطابق الاؤنس دیا جائے گا۔ صدیق الفاروق نے گزشتہ روز حضرت عائشہ ڈگری کالج میں اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی رو سے اگرایم فل اساتذہ کو دو اور پی ایچ ڈی کرنیوالے اساتذہ کو چار الاؤنس دیئے جاتے ہیں تو اسی تاریخ سے P M E I F کے اساتذہ کو بھی الاؤنس جاری کیا جائیگا۔ اساتذہ کو دیئے گئے انیکریمنٹ کی واپسی کیلئے ٹیچرز کی تنخواہوں سے 25 سو روپے ماہانہ کاٹے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی اعلی تعلیم کا فائدہ ہمارے اداروں کیلئے بہت مفید ہے۔ اساتذہ کے سروس رولز کی تیاری بھی آخری مراحل میں ہے۔ اساتذہ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کو سفارشات پیش کی اور کہا کہ اگر بینظربھٹو ہائر سکنڈری سکول ، ٹرسٹ ماڈل سکول اور نواز شریف ماڈل سکول کو کالج کا درجہ دیدیا جائے تو اساتذہ اپنی بہترین خدمات کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر چیئر مین نے سیکرٹری ایجوکیشن نسرین مہدی کوہدایت کی کہ وہ اساتذہ کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

مزید : صفحہ آخر