حج کوٹے سے متعلق سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کرنے پر اختلافات برقرار

حج کوٹے سے متعلق سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کرنے پر اختلافات برقرار

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزارت مذہبی امور کے افسروں میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل کے حوالے سے اختلافات ،وفاقی وزیر مذہبی امور کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں جانے کے حق میں ہیں جبکہ وفاقی سیکرٹری اور دیگر افسروں کا موقف ہے پہلے ہی بہت وقت ضائع ہو چکا ہے مزید خواری ہو سکتی ہے اس لیے کام پر توجہ دی جائے جبکہ وفاقی وزیرقرعہ اندازی کی پریس کانفرنس میں اعلان کر چکے ہیں اب بھی ان کا کہنا ہے کہ کوٹہ ہمارا حق ہے سپریم کورٹ میں نظر ثانی میں ہمارے حق میں فیصلہ آئے گا جبکہ وزارت کے اہلکاروں کا کہنا ہے فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان نے دیا ہے رویو بھی چیف جسٹس ہی سنیں گے اس لیے وزارت کو عزت بچانی چاہئے ۔

نظر ثانی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...