ڈی جی والڈ سٹی اور دیگر افسران کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دائر

ڈی جی والڈ سٹی اور دیگر افسران کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مو ثر کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی اور دیگر افسران کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دائر پر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹیکو جواب سمیت طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے۔پولیس اور والڈ سٹی افسران کی ملی بھگت سے غیرقانونی تعمیرات سے اندرون شہر کا تاریخی حسن تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو بیس مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب سمیت طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر