سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ کوگلوبل انسٹی ٹیوٹ آف ججزکا جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا

سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ کوگلوبل انسٹی ٹیوٹ آف ججزکا جنرل سیکرٹری ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ کوگلوبل انسٹی ٹیوٹ آف ججزکا جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا ہے ۔ برازیل کے شہرریو میں ماحولیاتی قوانین کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف ججزکی تشکیل کے بعد مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کو اس ادارے کے بانی رکن کے اعزازسے بھی نوازا گیا۔ ریو میں منعقدہ تین روزہ کانگریس میں پاکستان سمیت 70 ممالک سے ججز، وکلاء، قانون ساز، پراسیکیوٹرز اور سرکاری اداروں کے نمائندوں سمیت ماحولیاتی تحفظ کے لئے متحرک عوامی نمائندے شریک ہوئے۔ کانگریس میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق مختلف ممالک کے قوانین کا جائزہ لیا گیا اور ماحولیاتی قانون سازی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سفارشات مرتب کی گئیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے زیر سماعت مقدمات اور قانون سازی سے متعلق شرکاء کوآگاہ کیا۔

جنرل سیکرٹری

مزید : صفحہ آخر