ہائیکورٹ کے کلرک کی مبینہ غنڈہ گردی کا نوٹس، محکمانہ انکوائری کا حکم

ہائیکورٹ کے کلرک کی مبینہ غنڈہ گردی کا نوٹس، محکمانہ انکوائری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن نے ہائیکورٹ کے کلرک محمد علی کی مبینہ غنڈہ گردی کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار ہائیکورٹ کو کلرک کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے ، کلرک کے خلاف شہریوں کو ہائیکورٹ کے نام پر بلیک میل کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے جبکہ اس پر وکلاء کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزامات بھی ہیں ۔چیف جسٹس نے کلرک محمد علی کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار طارق افتخار کو ہدایت کی ہے کہ کلرک کے خلاف جامع انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے، رجسٹرار ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ایسے کسی ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو ادارے کی بدنامی کا باعث بنتا ہو، کلرک محمد علی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے جس میں تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے کلرک کے خلاف تفتیش بھی شروع کر رکھی ہے، عدالتی ذرائع کے مطابق کلرک محمد علی کے خلاف پہلے بھی لاہور ہائیکورٹ شکایات موصول ہوچکی ہیں کہ کلرک اپنے ساتھی ملازمین کی کمیٹیاں ہڑپ کر چکا ہے جبکہ اس کے خلاف ارجنٹ سیل میں مقدمات دائرکرتے وقت وکلاء کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی شکایات بھی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -