سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کی مہنگے داموں فروخت کی شفاف تحقیقات نہ کرنے اورعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔دوران سماعت مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے احکامات نہ مانے والے افسروں اور حکام کو اس کے نتائج سے آگاہ ہونا چاہیے ۔درخواست گزار فریحہ مجید کے وکیل شیراز ذکاء نے کہا کہ پی آئی سی میں زیر علاج مریضوں کو ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے قواعد و ضوابط کے برعکس مہنگے داموں ادویات فروخت کی جا رہی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ توہین عدالت کے مرتکب افراد کو اسکے نتائج سے آگاہ ہونا چاہیے ،عدالت اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانا جانتی ہے۔عدالت نے عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر 24مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -