زونگ کا چیز مال ڈاٹ کام سے معاہدہ ،موبائل انٹرنیٹ ڈیوائسز کی خریداری ممکن بنادی

زونگ کا چیز مال ڈاٹ کام سے معاہدہ ،موبائل انٹرنیٹ ڈیوائسز کی خریداری ممکن ...

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)پاکستان کے واحد 4G ٹیلی کام آپریٹر زونگ اور صف اول کی ویب سائٹ چیز مال ڈاٹ کام نے گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت صارفین گھر بیٹھے زونگ کی تیز ترین موبائل براڈبینڈ ڈیوائسز چیزمال ڈاٹ کام پر بک کروا سکتے ہیں جبکہ ڈیوائسز کی ادائیگی بذریعہ کوریئر ڈیلیوری کی موقع پر کی جاسکے گی۔ یہ سہولت ایسے صارفین کیلئے نہایت موزوں ہے جو آن لائن ٹرانزیکشن نہیں کرنا چاہتے۔معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیاز اے ملک کا کہنا تھا کہ چیزمال ڈاٹ کام کے اشتراک سے صارفین کیلئے ہماری ہائی پاور ایم بی بی ڈیوائسز انتہائی مناسب ریٹ پر دستیاب ہوں گی ۔ زونگ پاکستان کی واحد4G سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ہے اور ہمارا 4G پورٹ فولیو تیز رفتارانٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا ۔ چیزمال ڈاٹ کام کے سی ای او اورنگزیب خان کا کہنا تھاکہ مصروفیت کے اس دور میں بہت سے لوگوں کے پاس مارکیٹ جانے کا وقت نہیں ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آن لائن شاپنگ کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے ۔ایسے صارفین کیلئے ہماری ویب سائٹ پر تیز ترین انٹرنیٹ ڈیوائسز کی دستیابی یقیناًخوش آئند ہے ۔واضح رہے کہ اوسطاً 5 لاکھ انٹر نیٹ صارفین چیزمال ڈاٹ کام وزٹ کرتے ہیں جبکہ بیس لاکھ سے زائد لوگ اس ویب سائٹ کے ذریعے کاروبارکرتے ہیں۔ زونگ کے صارفین قریبی کسٹمر سروسز سینٹر یا فرنچائز سے ایکٹیویٹ کرواسکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر