کنٹینرز گمشدگی کیس، نیب نے عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

کنٹینرز گمشدگی کیس، نیب نے عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپیشل رپورٹر ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایساف کنٹینرز گمشدگی کے معاملہ پرسپریم کورٹ میں 27 جلدوں پر مشتمل عمل در آمد رپورٹ جمع کرا دی۔رپورٹ کے مطابق کنٹینرز گمشدگی کے معاملہ پر ایف بی آر کی شکایت پر 13 ریفرنس دائر کیے گئے ، فیڈرل ٹیکس محتسب کی رپورٹ پر 44 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئے،ایف بی آر نے 28802 کمرشل کنٹینرز گم شدگی کے معاملہ پر 271 کلیئرنگ ایجنٹس کے خلاف شکایت بھیجی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ایف بی آر نے 3542 نان کمر شل کنٹینرز کی گم شدگی پر 54 ایجنٹس کے خلاف شکایت بھیجی، 26338 کمرشل اور 2557 نان کمرشل کنٹینرز کی بارڈر کراس کرنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔جبکہ 7918 کنٹینرز کی گمشدگی سے19010 ملین کا نقصان ہوا، ایف بی آر رپورٹ کے مطابق 774 کنٹینرز بارڈر کے پار نہیں گئے، احتساب نے تمام ریفرنس سے تمام ملزمان کر بری کر دیا ہے، احتساب عدالت کے فیصلوں کے خلاف 67 اپیلیں ہا ئی کورٹس میں دائر کی جا چکی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -