سٹیٹ بینک ڈیفالٹر حج آرگنائزر کی تفصیل وزات کو خود فراہم کرے، حج آرگنائزر کا مطالبہ

سٹیٹ بینک ڈیفالٹر حج آرگنائزر کی تفصیل وزات کو خود فراہم کرے، حج آرگنائزر کا ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سٹیٹ بنک ملک بھر کے حج آرگنائزر کو انفرادی لیٹر جاری کرنے کی خواری سے بچائے اگر کوئی حج آرگنائزر ڈیفالٹر ہے تو اس کی تفصیل وزارت مذہبی امور کو خود فراہم کر دے حج آرگنائزر کا مطالبہ،حج آرگنائزر کا کہنا ہے وزارت مذہبی امور 742حج آرگنائزر کے بنک کے اکاونٹ کی تفصیل خود سٹیٹ بنک کو فراہم کر کے ڈیفالٹر اور کلیر کی تفصیل حاصل کرے یا کمپنی کا جس بنک میں اکاونٹ ہو حج آرگنائزر کو اجازت دے کہ وہ خود ہی سی آئی بی(CIB)رپورٹ حاصل کرے حج آرگنائزر نے چیک لسٹ میں ایک دفعہ پھر سروے فارم کے ڈرامے کو شامل کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے اور کہا ہے وزارت اس بات سے اگاہ ہے ملک بھر کے حج آرگنائزر FBRاور SECP کے تمام ٹیکسز ادا کر رہے ہیں اس کے باوجود FBRاورSECPمیں 10سے20ہزار روپے ادا کر کے NOCمل رہا ہے اس کرپشن کا کون ذمہ دار ہے وزارت کو نوٹس لینا چاہیے،چیک لسٹ سے سروے فارم ختم کرے۔

مزید : صفحہ آخر