کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 3عدالتی اہلکار برطرف، گرفتار کر لیا گیا

کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 3عدالتی اہلکار برطرف، گرفتار کر لیا گیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پرتین عدالتی اہلکاروں کو برطرف کرکے انہیں مزید کارروائی کے لئے اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا۔ برطرف ہونے والے اہلکاروں میں ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد عمران شبیر جبکہ دو اسسٹنٹ ناصر محمود اور طارق عزیز شامل ہیں، ان اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے رشوت لے کر جعلی ضمنی پیشی فہرست جاری کی ،ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران انہوں نے رشوت لینے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات کو قبول کرلیا جس پر انہیں فوری طور پر نہ صرف ملازمت سے برطرف کردیا گیا بلکہ ان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کروا کے انہیں اینٹی کرپشن حکام کے حوالے بھی کردیا گیا ۔عدالت عالیہ لاہور کی انتظامیہ نے کرپشن کے خلاف ناقابل برداشت پالیسی کی روشنی میں سٹاف کی سخت مانیٹرنگ کے نظام کے تحت کرپشن کی اطلاع ملنے پر ان تینوں اہلکاروں کے خلاف کارروائی شرو ع کی تھی جو ان کی برطرفی اور ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کروانے پر منتج ہوئی ۔

اہلکار برطرف

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...