بنوں میں مولانا فضل الرحمان کی وفاقی وزیر اکرم درانی سے ملاقات

بنوں میں مولانا فضل الرحمان کی وفاقی وزیر اکرم درانی سے ملاقات

بنوں( نمائندہ پاکستان)قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن گذشتہ روز مختصر دورے پر بنوں پہنچے جہاں انہوں نے میوہ خیل ہاؤس میں وفاقی وزیر اکرم خان درانی سے ملاقات کی اور وزیراعظم پاکستان کے دورہ بنوں اور 14مئی کو ڈی آئی خان میں ہونے والے جلسہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا مولانا فضل الرحمن نے مختلف وفقد سے بھی ملاقاتیں کیں اس موقع پر مدرسہ عربیہ معراج القرآن جامع مسجد حافظ جی کے مہتمم حاجی محمد آیاز خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن کو 15مئی کو مسجد حافظ جی میں منعقد ہونے والی فضلاء کانفرنس اور جلسہ دستار بندی میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ انشاء اللہ بنوں سے ہزاروں افراد کا قافلہ 14مئی کو ڈی آئی خان جلسہ میں شرکت کیلئے جائیگا حاجی محمد آیاز خان نے مذید بتایا کہ الحمد اللہ جامعہ عربیہ معراج القرآن بنوں جامع مسجد حافظ جی کا قیام 1953میں عمل میں لایا گیا ہے اور اگر قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی15مئی کے کانفرنس اور جلسہ دستار بندی میں شرکت کریں گے تو اس سے علماء کرام اور فضلاء کرام سمیت دینی مدارس کے طلباء کی خوصلہ افزائی ہوگی مولانا فضل الرحمن نے جواب میں کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو انشاء اللہ وہ ضرورجلسہ میں شرکت کریں گے جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ اول