ترقی یافتہ ممالک کا مابلہ کرنے کیلئے با اختیااداروں کو قیام ناگزیر ہے، پرویز خٹک

ترقی یافتہ ممالک کا مابلہ کرنے کیلئے با اختیااداروں کو قیام ناگزیر ہے، ...

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اداروں کے استحکام اور منصفانہ نظام کو قومی خوشحالی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے تاکہ عام آدمی کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے وہ جمعہ کے روز اضاخیل پایاں ضلع نوشہرہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا کا خیل، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ، ضلع ناظم لیاقت خٹک کے علاوہ ضلعی و تحصیلی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی کو تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے پہلے دو سال اداروں کی اصلاح میں صرف کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترقیافتہ دُنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے با اختیار اداروں کا قیام نا گزیر ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی سرگرمیوں سے اہم نظام کی تبدیلی ہے تاکہ سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرکے غریب آدمی کو انصاف دلایا جا سکے انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اداروں میں ہرقسم کی مداخلت کا خاتمہ کرکے انہیں عوام کے تابع کیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل کا نہ صرف ادارک ہے بلکہ ان کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کو ششیں بھی کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ تمام شعبوں اور اداروں میں ظلم ، رشوت اور کمیشن کا خاتمہ کرکے انصاف، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنا یا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دُنیا کی ترقی کاراز یہی ہے کہ ان کے ادارے ٹھیک ہیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر ادارے با اختیار اور آزاد ہوں تو حکومت کی تبدیلی سے ترقی کی رفتار پر فرق نہیں پڑتاانہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبے میں اُٹھائے گئے اقدامات اور قانون سازی کو دیگر صوبوں سے بہترین قرار دیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ عوام کی خدمات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ریکارڈ قانون سازی کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں ترقیاتی و اصلاحاتی اقدامات بھی جاری ہیں انہوں نے کہاکہ جب تحریک انصاف صوبے میں برسر اقتدار آئی تو تعلیم، صحت، پولیس، پٹوار جیسے اہم ترین شعبے تباہی کے دہانے پر کھڑے تھے اور سیاست دان ان اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مذکورہ شعبوں کو درست کرنے کیلئے دو سال طویل جدوجہد کی ہے اور اسے شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں اور ہسپتالوں میں عملے کی حاضری اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ غریب عوام کو تعلیم وصحت کی بہتر خدمات میسر آسکیں ۔ انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی و تعمیر اتی کاموں کی نگرانی کریں اور وسائل کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔ تحصیل ناظم رضاء اﷲ، ضلع ممبر ملک خان بشر، جنرل سیکرٹری خیر الزمان، صدر پی ٹی آئی یونین کونسل اضا خیل مسلم خان، حاجی ممریزخان اور ظاہر انور نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور تبدیلی کے یک نکاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بھر پور جدوجہد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ اول